کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ بہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلحہ ملزمان نے دو کاروں میں سوار ہوکر شہری کو واردات کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے بروقت ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک کار میں سوار ملزم حبیب اللہ ولد بور محمد کو گرفتار کیا جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔
گرفتارملزم کےقبضےسےایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے تین عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار نمبری BRK-724 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ الگ سے غیر قانونی اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 169/2021 بجرم دفعہ 269/270/272/34 ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا۔
02. مقدمہ الزام نمبر 647/2023 بجرم دفعہ 8(i) سندھ گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ ملیر سٹی۔


