اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائی،جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ کا حصول – 2 ایجنٹ رنگے ہاتھوں گرفتارہوگئے-ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کاروائی-ایجنٹوں کو چھاپہ مار کاروائی میں شاہراہِ عراق صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا-
چھاپہ مار کاروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی-چھاپہ مار کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار-گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلام اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی-ملزمان جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانے میں ملوث پائے گئے-
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 5 عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے-ملزمان سے شناختی کارڈز کی کلر کاپیاں اور بینک چالان بھی برآمد ہوئے-ملزمان پاسپورٹ کی برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


