55

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر مکمل پابندی لگادی گئی

فلسطین(ایچ آراین ڈبلیو)مقبوضہ بیت المقدس میں آج مسلسل دوسرے جمعہ کو قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا، جو ایک نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ یہ پابندی مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے مقدسات پر جارحیت کا تسلسل ہے۔

قبلۂ اول میں داخلے پر اس طرح کی مسلسل پابندیاں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کو مٹایا جا سکے اور اسے صہیونی قبضے کی علامت میں تبدیل کر دیا جائے۔ قابض افواج کا یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمِ اسلام کے دینی جذبات کو بھی شدید مجروح کرتا ہے۔

مسجد اقصیٰ صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا مقدس ترین مقام ہے، اور اس کی حرمت کا دفاع ہر مسلمان کا فرض ہے۔ یہ بندشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض ریاست بیت المقدس کو ایک مکمل یہودی علاقہ بنانے کے منصوبے پر گامزن ہے، اور وہ مسلمانوں کو ان کے مذہبی حقوق سے مکمل طور پر محروم کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں