44

چین اور روس کے صدر ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے

بیجنگ(ایچ آراین ڈبلیو)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی سختی سے مذمت کی۔

دونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کرے اور خطے میں امن قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں جس سے خطے میں استحکام لایا جا سکتا ہے-چین اور روس کی جانب سے یہ موقف عالمی سطح پر ایک واضح پیغام ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ہی ترجیح دی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں