53

امریکا و جرمنی کا مہلک اسلحہ بردار سامان اسرائیل پہنچا دیا گیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے صرف سات دن بعد امریکا اور جرمنی کی جانب سے روانہ کیے گئے مہلک اسلحے سے لدے 14 طیارے تل ابیب پہنچ چکے ہیں۔ ان طیاروں میں جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹمز، میزائل انٹرسیپٹر بیٹریز، وار الیکٹرانک ٹیکنالوجی، اور اسرائیلی فوج کی فوری ضروریات کا سامان شامل ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اس تصدیق کے ساتھ بتایا کہ یہ امداد “ایران کی جانب سے جاری راکٹ اور ڈرون حملوں سے تحفظ کی فوری ضرورت” کے تحت پہنچی ہے۔ امریکی اور جرمن دفاعی حکام کے مطابق یہ کھیپ “دفاعی حمایت” کے زمرے میں آتی ہے، تاہم ایران اور خطے کے دیگر ممالک نے اسے “براہِ راست عسکری مداخلت” قرار دیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق برلن سے روانہ ہونے والے طیاروں میں دو پٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹریز، اور تین خاص قسم کے ڈرون کنٹرولنگ یونٹس شامل تھے۔ امریکی طیارے بحیرہ روم کے راستے براہِ راست اسرائیل پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں