غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیل کے زیر کنٹرول کرم ابو سالم راہداری غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک و ایندھن کی سپلائی کا واحد راستہ ہے۔ جس کی مسلسل بندش سے غزہ کی بیکریوں کی بندش کا خطرہ ہے۔
غزہ کی بیکری ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالناصر الاجرامی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی قلت کا خطرہ لاحق ہے۔ بیکریوں کے پاس موجود آٹے اور خمیر کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے۔


