کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،گستاخ رسول دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو قانون اس کی سزا کیلئے حرکت میں آئے،سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی توہین یہود ونصاری ٰ کی اسلام دشمن سازش ہے دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے مگر کسی میں یہ جرأت نہیں ہونے چاہیے کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺصحابہ کرام واہلبیت اطہار کی شان میں گستاخی کریں،انتہاپسند نہیں ہیں توہین کرنیوالوں کو کھلا گھومنے بھی نہیں دینگے قانون کے دائرے میں رہ توہین کرنیوالوں کا ہر سطح پر محاسبہ کرینگے،عاشقان رسول مرتو سکتے ہیں مگرخاتم النیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرینگے،حکومت کے تحفظ ناموس رسالت ڈے منانے کا خیر مقدم کرتے ہیں،مغربی ممالک کی سرپرستی میں آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کھلی دہشتگردی اور جنونیت ہے،اقوام متحدہ مغرب کے ایسے ممالک کو جنونی اور دہشتگرد قرار دے جو شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کی سرپرستی کرتے ہیں،پاکستان میں سوشل میڈیا پر قادیانی اور ان کے ایجنٹ توہین آمیز پوسٹ اور گستاخ آمیز تحریر کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر اسلام مخالف اور گستاخ آمیز مواد کو فوری ہٹایا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ ڈے کے موقع پر جامع فلاح مسجد ٹی این ٹی کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر کراچی محمد عارف منصوری،کراچی رابطہ کمیٹی کے انور سجاد قادری،علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود قادری بھی موجود تھے،محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلا کرملک کو کمزور کرنے کی سازش کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،عدلیہ شعائر اسلام کی توہین کرنیوالے عناصر کی سزاؤں کے فیصلے فوری کرئے اور جن گستاخ رسول کو سزا ہوچکی ہے اس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے،حکومت جیلوں میں بند گستاخی رسول کرنیوالے عناصر کی پھانسی کی سزا پر فوری عمل درآمد کرائے۔#


