37

جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی شناخت، ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت اور کارروائی کا عمل جاری ہے۔ تھانہ آرام باغ پولیس اور سیف سٹی اسٹاف نے مشترکہ کارروائی کے دوران پیپلز اسکوائر کے قریب ایک مشتبہ گاڑی نمبر SP-347 (سوزوکی سوئفٹ) کو روکا۔

ابتدائی تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی کی اصل رجسٹریشن نمبر CBJ-554 ہے، جب کہ اس پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب تھی۔ پولیس نےفوری کارروائی کرتےہوئے گاڑی کے ڈرائیور اسد اللہ خان ولد حاجی تاج محمد خان کوموقع پرہی گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 224/2025 بجرم 170/171/186 تعزیراتِ پاکستان تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا ہے۔

جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ممکن ہوئی، جس پر پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں