42

کیماڑی پولیس کی حبیب چورنگی پرکارروائی،ملزم گٹکےسمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی حبیب چورنگی پر کاروائی۔ گٹکا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحکیم ولد عبدالحلیم کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی C کٹیگری سیریل نمبر 302 میں شامل ہے۔

جبکہ ملزم بالہ اس سے قبل 5 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1۔مقدمہ الزام نمبر 230/19 بجرم دفعہ269/273 تھانہ سائٹ اے
2۔مقدمہ الزام نمبر 520/21بجرم دفعہ 4/8تھانہ سائٹ اے.
3.مقدمہ الزام نمبر 567/22 بجرم دفعہ 4/8 تھانہ سائٹ اے۔
4۔مقدمہ الزام نمبر 149/23 بجرم دفعہ4/8 تھانہ سائٹ اے
5۔مقدمہ الزام نمبر114/18بجرم دفعہ 269/270 تھانہ اورنگی ٹاون۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر عمران آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدم درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں