کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مہظورعلی کی خصوصی ہدایات پراورڈی ایس پی ڈیفنس باقر علی خان کی زیر نگرانی، تھانہ گذری پولیس نے اسٹریٹ کرمنل اور I.R رپورٹس میں نامزد جرائم پیشہ ملزم کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
ایس ایچ او تھانہ گذری اور انٹیلی جنس اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے I.R رپورٹ میں نامزد اسٹریٹ کرمنل عادل احمد لکھن ولد گلزاراحمد کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمع لوڈ میگزین اور 3 زندہ راونڈز موقع پر برآمد کیے گئے۔ملزم کے خلاف تھانہ گذری میں مقدمہ نمبر 310/2025 بجرم دفعہ 23(1)(A) سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


