کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار۔تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم بلاول عرف بلال ولد موسیٰ کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
38


