غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)پٹی کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ اس فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تیس افراد شہید ہو گئے۔ بتایا گیا ہے شدگان میں سے گیارہ ایسے تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خوراک حاصل کرنے کی خاطر قطار میں کھڑے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور کئی شیل بھی داغے۔ اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں انیس افراد شہید ہوئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں مکانات اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں