کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی موچکو چیک پوسٹ مین حب ریور روڈ پر کاروائی۔بین الصوبائی گٹکا/ماوا فروش تین ملزمان گرفتارپولیس پارٹی نے دوران چیکنگ موچکو چیک پوسٹ مین حب ریور روڈ کے پاس حب چوکی سے پیدل آتے تین ملزمان بنام (1)شہریار (2) عبدالرحمن (3)مدثر کو گرفتار کیا۔
گرفتارملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 150 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان مختلف علاقوں میں دوکانوں پر سپلائی کرتے تھے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


