ہمارے اجداد نے پاکستان بنانے کیلئے عظیم الشان قربانیاں پیش کیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد میں واقع چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کی رہائش گاہ بغدادی ہاؤس پر سالانہ عظیم الشان فقید المثال محفل قادری و عشق قرآن کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے ممتاز اسلامک اسکالر علامہ شیخ حسان حسیب الرحمان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا برصغیر میں دین اسلام یونہی نہیں پھیلا بلکہ ایک تاریخ ہے جسے ہمارے بزرگوں نے اور ہمارے اجداد نے رقم کیا ہے،بے شمار اور لازوال قربانیاں پیش کرکے دین اسلام کے عظیم پرچم کو سربلند کیا ہے،وطن عزیز پاکستان کو حاصل کرنے کے لیئے بھی بےشمار قربانیاں دیں گئیں ہیں پاکستان یونہی نہیں ملا بلکہ ہمارے بزرگوں،ماؤں،بہنوں اور بچوں نے اس وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لیئے اپنی قیمتی جانیں آفرین کردیں،اور یہ پیارا وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا،آج دشمنان اسلام و پاکستان وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،عاشقان پاکستان اور محافظین پاکستان پر پے درپے بزدلانہ حملے عاشقان پاکستان کے جذبوں کو معدوم نہیں کرسکتے،الحمد للہ ہم فضل حق خیرآبادی،امام ربانی مجدد الف ثانی،حضورداتا علی ہجویری،جواجہ معین الدین چشتی اجمیری،عبداللہ شاہ غازی،کے ماننے والے ہیں تاریخ گواہ ہیکہ ہم باطل کے سامنے جھکنے والے نہیں،حق ہمارا شیوہ ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے لیئے جذبہ ایمانی اور جذبہء حب الوطنی سے سرشار ہوکر اپنا خصوصی کردار ادا کریں،اس موقع پر صوبہ سندھ سے تشریف لائے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری اور سربرا پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے اپنے خطابات میں فضائل رمضان اور قرآن کی حقانیت پر روشنی ڈالی اور 15مارچ کو سرکاری طور پر یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوتﷺکا یوم منانے پر پوری عاشقان رسول کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوتﷺ کا دفاع ہر لمحے اور ہر سانس پر لازم و ملزوم ہے ان شاءاللہ عزوجل عاشقان رسول عقیدہ تحفظ ختم نبوتﷺکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،یہ ہمارے ایمان کا لازم جز ہے کیونکہ حب مصطفیﷺ کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا،اس موقع پر میزبان محفل چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے محفل قادری و عشق قرآن کانفرنس میں پنجاب اور سندھ سے تشریف لائے ہوئے معزز علماء کرام،تاجر برادری سمیت دیگر معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محفل عشق قرآن کانفرنس کا یہی پیغام ہے کہ ہمیں متحد و منظم ہوکر وطن عزیز کے استحکام،ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یونائیٹڈ مسلم فورم کا یہی عزم ہیکہ وطن عزیز پاکستان خوشحال ہو،ترقی یافتہ ہو اور غربت اورنا انصافی کا خاتمہ ہو انشاءاللہ محبان پاکستان،محافظین پاکستان کے ساتھ ملکر وطن عزیز کے استحکام کیلئے جدوجھد جاری رکھے گے،کانفرنس سے چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی اور جنرل سیکرٹری مقصود فراز سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر علامہ سید ڈاکٹر وقاص ہاشمی،انجینیئر ارشد محفوظ قادری،جمیل خان،صادق شیخ،سید جاوید شاہ جیلانی،سید جمال شاہ صاحب،آفتاب قادری،شہزادقادری،علامہ سید صدیق نعیمی،فیروز علی کامدی،ناصر حسین خان،رانا جاوید سیفی،احمد الحق قاسمی،محمود خان،حسین قریشی،موجود ہیں جبکہ کانفرنس سے معروف ثنا خواں الحاج حافظ محمد طاہر قادری،سید عمیر شاہ،غلام مصطفی قادری،زوہیب علی اشرفی،ذیشان قادری،کامران قادری،فہد غوث،عبد السمیع قادری،ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں جبکہ اسٹیج پرسید رمیز رضا،عبداللہ بٹرا،سینیئر…

اپنا تبصرہ بھیجیں