کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈیفنس مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون افشین کا اپنے فلیٹ کی بیلکنی سے گر کر فوت ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت
ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ پانی کا پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش ایا جسے خاتون نے بالکنی سے باہر نکل کر پکڑ رکھا تھا
یاد رہے کہ ابتدائی معلومات تھیں کہ متوفیہ نے خود چھلانگ لگائی جبکہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے ائی کہ یہ حادثہ ہے نہ کہ خود کشی
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ضابطے کی کاروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے


