ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو معاہدے کے مطابق سفری سہولیات فراہم نہ کرنے پر 7 عمرہ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ اور بینک گارنٹی ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ کمپنیاں اپنے معاہداتی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہیں، خصوصاً ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتی گئی۔یہ اقدام ان وسیع ترکوششوں کاحصہ ہےجو وزارت حج وعمرہ کے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور عمرہ کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کر رہی ہے۔
وزارت نےان کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کاآغازکرتےہوئےان کےاجازت نامےفوری طورپرمعطل کردیےہیں-وزارت نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزارتِ حج و عمرہ نے تمام رجسٹرڈ عمرہ کمپنیوں اور خدمت فراہم کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ منظور شدہ ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور مقررہ وقت میں خدمات فراہم کریں تاکہ زائرین کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


