تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے دفاعی نظام نے تبریز پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بناکر مار گرایا-اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کےدفاعی نظام نےتبریز پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بناکر مار گرایا۔حالیہ ایران اسرائیل جنگ کےدوران ایران کی جانب سےاب تک ایرانی فضائی حدود میں5 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے-علاوہ ازیں ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے جس کی ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے۔
تاہم اس سے قبل ایران کے دعوؤں کے بعد اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریباً 4 فیصد گرگئے تھے-


