تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتارہوگئے- مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے-
46


