کراچی: پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی میں پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرکارروائی کی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے کورنگی میں گودام کرائے پر لےکر کھدائی کرکے سرنگ بنائی،کُل 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر برآمد کیا گیا۔

پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں