53

امریکی عوام کو بلاجواز جنگوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر نے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ امریکی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام کو بلاجواز جنگوں میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر نے کہا کہ نہ تو امریکا پر حملہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی امریکی کو کوئی خطرہ لاحق ہے، اس لیے اسرائیلی جنگ میں دوبارہ شامل ہونا کسی طور مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے خواہشمند امریکیوں کو اس موقع پر کھڑا ہونا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کو مہنگی اور طویل جنگوں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگرس اورعوام مل کرامریکا کوایک نئی تباہ کن جنگ سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں