فیفا ورلڈ فٹبال کپ: سیالکوٹ میں تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو)‌پاکستان کیلئے ایک اور تاریخ ساز لمحہ آن پہنچا ، فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں ، فارورڈ سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ” ہمیں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہور ہا ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال، جو فارورڈ سپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سیالکوٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جس کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
ساتھ ہی لکھا کہ”ایک تصویر میں کمپنی کے بانی اور چیئرمین خواجہ مسعود اس فٹبال کوتھامے ہوئے ہیں، تو دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اسی بال کا معائنہ کررہے ہیں، یہ لمحہ پاکستان کی کھیلوں کی صنعت میں بے مثال مہارت اور کاریگری کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں