47

ایف بی آرنے افسران کو ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کردیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کو ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں ، گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ جنوری 2025 میں ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران میں نئی گاڑیوں کی تقسیم شروع کردی-

1010 ہنڈا سٹی گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ جنوری 2025 میں ہوا تھا ، جنوری 2025 میں 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی سے گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا۔

تین ارب روپے کی پیشگی ادائیگی ،500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کی گئی ، 510 ہنڈا سٹی کی جزوی قیمت ادا کی گئی تھی-ہونڈا گاڑیوں میں نیویگیشن، ریورس کیمرہ، پریمیم انٹیریئر، اور 20 ہزار کلومیٹر مفت مینٹیننس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں