کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنرکراچی نےشہرکی 20 سڑکوں پررکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی-شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے چلنے پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی-شہر کی 20 سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی-رکشوں کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لئے عائد کی گئی-ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے اختیارات دے دئیے گئے-کمشنرکراچی کی جانب سےگذشتہ ماہ بھی شہرکی گیارہ سڑکوں پررکشوں کےداخلے پرپابندی عائد گئی تھی-کمشنر کراچی کے ماضی میں جاری احکامات پر بھی ٹریفک پولیس عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آئی-غیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر رکشوں کے چلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے شکایات پر پابندی عائد کی گئی-
56


