کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) درخشاں کے علاقے مسلم کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون کا فلیٹ کی بیلکنی سے چھلانگ لگا کر خود کو ہلاک کرنے کا واقعہ
تفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس نے درخشاں تھانے کے مقدمے 181/25 میں مطلوب منشیات فروش ملزم عبید کو گرفتار کیا
ملزم عبید نے دوران انٹروگیشن بتایا کہ افشین نامی خاتون ملزم کی منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے
ملزم کی نشاندہی پر مذکورہ خاتون افشین کی گرفتاری کے لیے پولیس ملزمہ افشین کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر پہنچی
پولیس کے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ بجانے کے باوجود ملزمہ افشین نے دروازہ کھولنے کے بجائے اپنے فلیٹ کی بلکنی سے چھلانگ لگا دی
ملزمہ افشین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزمہ افشین فوت ہو گئی
35 سالہ متوفیہ افشین اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی جبکہ متوفیہ کے گھر سے شراب کی بوتلوں سمیت نشے کی دیگر چیزیں بھی برامد ہوئی ہیں
ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفیہ نشے کی عادی تھی جبکہ متوفیہ کا پوسٹ مارٹم اور پولیس کی جانب سے دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے


