کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا-ڈی آئی جی آر آر ایف سندھ غلام اظفر مہیسر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ تعینات کردیئے گئے-آصف اعجاز شیخ کو ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی کا عارضی چارج دیا گیا ہے-ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی کو ڈی آئی جی آر آر ایف سندھ تعینات کردیا گیا-ہوم منسٹر کے پرسنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر فرخ علی کو ڈی آئی جی ایسٹ تعینات کردیا گیا-
چیف منسٹر سندھ کے پرسنل اسٹاف آفیسر شیراز نزیر کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا-زوالفقار علی مہر کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کراچی رینج کا عارضی چارج دیا گیا ہے-


