پھل فروش سے پولیس بدتمیزی، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ شاہراہِ نورجہاں میں پولیس اہلکار کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش کو دفتر بلا لیا

ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش سے واقعہ کی مکمل تفصیلات لیں

پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل

اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، پولیس اہلکاروں کا انفرادی عمل تھا، ایس ایس پی سینٹرل

سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ایس ایس پی سینٹرل

پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی تھی

وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا اور بعد انکوائری کانسٹیبل ظفر کو برطرف کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں