کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےطالبات کو”آپریشن بنیان مرصوص”میں حکمت عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپریشن میں عوام بالخصوص طلبا وطالبات نےکلیدی کردارادا کیا ہے۔ترجمان پاک فوج نےکہا کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کوہمیشہ کےلیےزمین بوس کردیا، بلوچستان کے عوام مذہب، ثقافت، روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سے رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی انتظامیہ، طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔یونیورسٹی طالبات نے کہا کہ ہم افواج پاکستان سے ہیں اور افواج پاکستان عوام سے ہیں، عوام اور افواج پاکستان کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا اور ہمیشہ رہے گا۔طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔


