47

سوشل میڈیا پرایرانی پرچم،سلیوٹ ایموجی پوسٹ کرنیوالااسرائیلی شہری گرفتار

اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کےترجمان نے کہا کہ اسرائیلی پولیس ہراس شخص کےخلاف سخت کارروائی کرے گی،جودہشت گرد تنظیموں،دشمن ریاستوں یا ان کےاقدامات کی جنگ کےدوران آن لائن یا کسی اور طریقے سے تعریف یا حمایت کرتا ہے، تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسرائیل میں استغاثہ کارعرب قصبے کفری کنا کے رہائشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر ایرانی پرچم اور سلیوٹ ایموجی پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے ہفتے کے روز اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا-پولیس کے مطابق انہیں اس شخص کی پوسٹ کے بارے میں اطلاع ملی تھی، ایک اسٹاک تصویر جس میں ایرانی پرچم دکھایا گیا تھا، ساتھ میں ایک سیلوٹ ایموجی اور ’حمایتی نغمہ‘ پوسٹ کیا گیا تھا۔

ترک ریپر کا متنازع گانا ’الیگل لائف‘ پوسٹ کیا گیا تھا، زیر حراست شخص سے پولیس نے پوچھ گچھ کی، جس پر دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت اور ان سے ہمدردی رکھنے کے شبے کا الزام ہے۔آج استغاثہ کی طرف سے اس کے خلاف اعلامیہ عدالت میں جمع کرایا گیا، اور نزارتھ مجسٹریٹ کورٹ نے اس کی حراست میں توسیع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ استغاثہ چند دنوں میں اس کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پولیس کےترجمان نےکہا کہ اسرائیلی پولیس ہراس شخص کے خلاف سخت کارروائی کرے گی، جو دہشت گرد تنظیموں، دشمن ریاستوں یا ان کے اقدامات کی جنگ کے دوران آن لائن یا کسی اور طریقے سے تعریف یا حمایت کرتا ہے، تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔پیر کےروزقومی سلامتی کےوزیراتمار بن گویر نے عہد کیا کہ ایران کی اسرائیل پر حملوں پر خوشی کے اظہار کے خلاف پولیس صفر برداشت کی پالیسی اپنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں