47

ہم نے بھارت کی پٹائی کہ توامریکا فوراً جنگ بندی کروانے آگیا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، جب ہم نے بھارت کی پٹائی کہ تو امریکا فوراً جنگ بندی کروانے آگیا، امریکی صدر سے خیر کی امید نہ رکھیں، اسرائیل کی دہشت گردی نے حالات کو بہت بگاڑ دیا، عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم قرار دیا تاہم اسے کوئی پکڑنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے تختے اُلٹانے کا کام امریکا کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل ہے جو بےقابو ہوگا، اسرائیل کا ایک نشانہ ایران ہے اور دوسرا پاکستان ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا اسرائیل اور امریکا کو برداشت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں