47

لیاری کھارادرمیں رشوت لیکرغیرقانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کے علاقے کھارا در میں مبینہ رشوت لےکرغیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکی اجازت دینے کا کیس-عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور بلڈر سمیت 18 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-عدالت نے ایس بی سی اے کے 16 افسران، ایک سب رجسٹرار اور ایک بلڈر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں-

کیس میں ایس بی سی اے کے 17 افسران ایک سب رجسٹرار اور ایک بلڈر سمیت 19 ملزمان ملوث ہیں-کیس کا ایک ملزم ایس بی سی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد ضمانت پر رہا ہے-ملزماں میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ عامر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر امام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مہدی جعفری شامل ہیں-ملزماں اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ کامران وحید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ ضمیر ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب سومروشامل ہیں-

ملزمان میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر دلیپ کمار، انعام علی جتوئی، محمد عباس، عمیر دایو، فضل الحق، معرف الدین، شیخ رشید، عبدالقادراور دیگر شامل ہیں-ملزمان نے رشوت کے عوض 7 منزلہ عمارت کی تعمیر کہ اجازت دی تھی-سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف کھارا در پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔بعد میں مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں