38

سہراب گوٹھ میں منشیات فروشی کی ویڈیووائرل،ملزم آدھاکلوچرس سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں منشیات فروشی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ملوث ملزم منشیات سمیت گرفتار۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی ملزم کو سرِعام منشیات فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر جنت گل ٹاؤن میں کارروائی کرکےمنشیات فروش ملزم امجد ولد اول خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں