چائنا(ایچ آراین ڈبلیو)افریقہ اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسپو اتوار کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں ریکارڈ توڑ معاہدے طے پائے ہیں جو چین اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے بتایا کہ ایکسپو میں 11.39 بلین امریکی ڈالر مالیت کے 176 منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے پچھلےسیشن کےمقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جہاں منصوبوں کی تعداد میں 45.8 فیصد اور مجموعی مالیت میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان معاہدوں میں سینو-افریقی صنعتی چینز، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اختراعی سٹارٹ اپس سمیت مختلف شعبے شامل ہیں
50


