52

کمشنرکراچی نے حب کینال میں نہانےاورتیراکی پرمکمل پابندی عائد کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کاسی ای اوواٹرکارپوریشن احمد علی صدیقی کی درخواست پراہم قدم-کمشنرکراچی نے حب کینال میں نہانےاورتیراکی پرمکمل پابندی عائد کردی-دفعہ144کے تحت 17 جون سے 16 جولائی 2025 تک پابندی کا نوٹیفکیشن جاری-حب کینال میں ڈوبنے کے بڑھتے واقعات کے باعث پابندی لگائی گئی-واٹر سپلائی کے تحفظ اور قیمتی جانوں کے بچاؤ کے لیے دفعہ 144 نافذ-حب کینال میں غیر قانونی سرگرمیاں انفراسٹرکچر کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے-17 جون تا 16 جولائی 2025 حب کینال میں نہانے تیراکی اور عوامی اجتماع پر مکمل پابندی-دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم-حب کینال کے اطراف غیرمجازسرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ-تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت دیدی-

اپنا تبصرہ بھیجیں