کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کےالیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ آگیا- کیبل فالٹ رات 10 بج کر15منٹ پرہوا-کے الیکٹرک فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند کردیا-کیبل فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا-واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے-پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے-لانڈھی کورنگی شاہ فیصل بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہونگے، ترجمان
49


