ایران کا اسرائیل پرسائبرحملہ،اسرائیلی شہریوں کوموبائل پرکیا پیغامات موصول ہوئے؟

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کی جانب سے اب اسرائیل پرسائبرحملہ کیا گیا جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پرسائبرحملہ کیا ہے، جس میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل پرپناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی ٹی وی چینل لائیوپروگرام کے دوران مبینہ طورپرہیک کرلیا گیا، اینکرحیران رہ گئے۔واضح رہےکہ پیراورمنگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس میں تلابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں