ملتان(ایچ آراین دبلیو)مورخہ 17.06.2025 بوقت 12:05 بجیرات ٹیم CCD ملتان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم پاکستان چوک موجود تھی کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 کس نامعلوم اشخاص سرکاری گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی میں آتے ہوئے دکھائی دیئے جنہوں نے سامنے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل واپس موڑنے کی کوشش کی جوکہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گر گئی جس پر ہر سہ کس ملزمان نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی ، ملزمان نے الٹے قدموں بے ترتیب ہوکر ایک دوسرے کے آگے پیچھے چلتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔ جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر اکا دکا جوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا ۔ فائرنگ بند ہونے پر ٹارچ لائٹ کی روشنی میں تلاش ملزمان کی گئی جو کچھ فاصلے پر سڑک کنارے ایک کس ملزم زخمی حالت میں گرا پڑا تھا جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مضروب ہوا تھا جس سے قریب پڑا پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا ۔ مزید سرچ کرنے پر کچھ فاصلہ پر موٹرسائیکل چائنہ ٹیمپرڈ شدہ بھی برآمد ہوا ۔ جب کہ بقیہ 2 کس نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ملزم کو بذریعہ 1122 برائے ابتدائی طبی امداد و علاج معالجہ روانہ نشتر ہسپتال کا کیا گیا۔ دریافت کرنے پر ملزم نے اپنا نام و پتہ محمد محسن ولد فلک شیر قوم کھکھ سکنہ چاہ چوکی والہ موضع صدر ملتان بتلایا جس کا کریمنل ریکارڈ چیک گیا جو کہ ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع ملتان کی اولین ترجیح ہے۔


