تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران میں پھنسے 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوگئی-ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آمد کاسلسلہ جاری ہے-
واضح رہے کہ اب تک 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانی تفتان پہنچ گئے-پیر کو 374 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا یا گیا-پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین ، تاجروں اور طلباء سمیت دیگر افراد شامل , 9 بسوں کے ذریعے تفتان پہنچایا گیا-


