کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندر پولیس کی بروقت کارروائی، 2 ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون گرفتار-شہری کاشف کو زنیرہ نامی خاتون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنوا کر دینے کا جھانسہ دیا-شہری اپنی بیوی اور دو ماہ کے بیٹے آصف کے ہمراہ لوہاراں والا کھوہ پہنچا-ملزمہ اپنی پڑوسن کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہو گئی-پولیس نے مقدمہ درج کر کے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا-ملزمہ سے اغواء شدہ معصوم بچہ بازیاب، لواحقین کے سپردکردیا گیا-ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سندر، پولیس ٹیم کو شاباشی دی-
42


