پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منایا گیا

گوجرانوالہ ( ایچ آراین ڈبلیو )پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منایا گیا،مختلف مقامات پر جلسےجلوس،ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے گئے،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ مفتی محمد اشرف القادری نے ایک بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل مغرب کو اسلام سے متعلق تعصب اور تنگ نظری کی عینک اتارنا ہوگی،عالمی برادری کو مذاہب اورتہذیبوں کےتصادم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے،مٹھی بھر شر پسند اور مذہبی انتہا پسند عناصر دنیا بھر کا مذہبی،سیاسی،معاشی اور معاشرتی امن تباہ کرنے کے در پر ہیں،عالمی سطح پر عدم برداشت اور مذہبی تصادم کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کو قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے،آزادی اظہار کا غلط استعمال دنیا میں نوجوان طبقہ کو عدم برداشت کی طرف دھکیل رہا ہے،پاکستان میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے حکومت کو مزید اورع۔لی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اسلامو فوبیا سے متعلق قومی اسمبلی، سینٹ میں حکومت و اپوزیشن کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے،دینی اور سیاسی جماعتوں کو عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے،علامہ مفتی محمد اشرف القادری نے کہا کہ توہین رسالت کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل در آمدناہونا پارلیمنٹ اور اعلی عدلیہ کی بدترین ناکامی کا عملی ثبوت ہے،عوام کو توہین رسالت کے خلاف از خود اقدامات بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عدلیہ کو چاہیے کہ وہ حساس مسائل میں تاخیری حربوں کا استعمال ختم کرے،پاکستان بھر کی جیلوں میں موجود توہین رسالت توہین قرآن اور دیگر گستاخوں کو عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر فوری عمل درامد کروایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں