کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھر کول بلاک ایک پر کام کرنے والی چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے سائٹ پر کچرا اٹھانے کی درخواست کردی ، آپ کی ھنگامی بنیادوں پر توجہ چاہتے ہیں ڈمپنگ مٹیریل کو واٹر پمپنگ اسٹیشن سے ہٹایا جائے ، ډمپنگ مٹیریل سے تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے جس سے پانی فراہمی اور تھرکول بلاک ایک کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ، ایک مرتبہ درخواست کی جاتی ہے کہ پروجیکٹ ٹیم کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر ڈمپنگ مٹیریل ہٹادے، اس سے جاری منصوبے پر کام کے جلد مکمل ہوسکے گا اور زیاد التوا میں منصوبہ نہیں جائے گا، متبادل کے طور پر متعلقہ پروجیکٹ ٹیم اگر ڈمپنگ مٹیریل نہیں ہٹاتی تو تھر کول بلاک ایک اپنے ٹھیکیدار سے کچرا ہٹوائے گی، اگر تھر کول بلاک ایک خود کچرا اٹھوائے گی تو اس صورت میں آنے والے اخراجات محکمہ أبپاشی اٹھائے گی، ہمیں اعتماد ہے کہ اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے ، شنگھائی الیکٹرک نے کہا ہے کہ آپ کا تعاون تھر کول بلاک ایک پر کام کو بہتر انداز میں مکمل کرنے میں مدد دے گا ، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہو تو رابطہ کریں ،


