لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی چوک پرمسلح موٹرسائیکل سوارافراد کی کارپرفائرنگ ایس ایچ اوشہید-لاڑکانہ۔فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی ایس ایچ او کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا-
لاڑکانہ۔اسپتال میں دوران علاج زخمی ایس ایچ اوجانبرنہ ہوسکا اسپتال حکام نے مزید بتایا کہ شہید ایس ایچ او کی شناخت انسپکٹر نظیر چانڈیو کےنام سےہوئی ہے-انسپکٹرنظیرچانڈیوجیکب آباد کےتھانہ میرپور برڑو میں اہس ایچ او تعینات تھا-شہید ایس ایچ او فارنزک لیبارٹری لاڑکانہ میں کیس پراپرٹی جمع کروانے آیا تھا-فارنزک لیبارٹری کے باہر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایس ایچ او کو نشانہ بنایا-۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے-


