کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملک کے 14 اضلاع کے 15 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، قصور، کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، لسبیلہ، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان کےماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک قرار، فروری کی قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی، کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، کراچی میں انسداد پولیو مہم 16 مارچ تک 59 یونین کونسلز میں جاری رہے گی، سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک ہوگی، مہم میں 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے


