52

کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نےشہرقائد میں آج اورکل آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق کراچی آج گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 3 یا 4 بجے کے بعد کراچی کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں جس دوران شہر کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر کے مضافات میں کل بھی بارش کا امکان رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں