50

جان سےمارنےکی دھمکیاں دینےپربوڑھا باپ بیٹےاوربہوکےخلاف عدالت پہنچ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ذولفقار شاہ نے اپنے بیٹے سید غلام عباس شاہ اور اس کی بیوی زنیرہ کے خلاف ڈومیسٹک وائلنس کی پٹیشن داخل کردی۔ذولفقار علی شاہ نےگھر یلو تشدد کی پٹیشن زیر دفعہ 5,6,7,9,10,11,12 آ ف ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2013 کے تحت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے داخل کی ۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 10 کراچی سینٹرل نے ایس ایچ او تھانہ سرسید کے ذریعے بیٹے اور بہو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

میرابیٹااوربہوراجن پور پنجاب میں رہتے تھے دونوں چھ ماہ قبل اپنے چھ بنچوں کے ہمراہ مجھے مجھے پنجاب سے ملنے۔دونوں میاں بیوی نے ملنے کے بہانے آ کر میرے گھر کے فرسٹ فلور پر قبضہ کرلیا۔جب میں نے انہیں اپنے گھر سے جانے اور فرسٹ فلور خالی کرنے کا کہا تو دونوں میاں بیوی نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا-

دونوں میاں بیوی آ ے دن مجھے گھریلو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ درخواست گزار کی جج کے سامنے فریاد-مورخہ 19/20.5.2025 کو دونوں میاں بیوی نے میرے ساتھ جھگڑا کیا مجھے تشدد کا نشانہ بناکر میرے ہی گھر سے مجھے زبردستی بیدخل کرنے کی کوشش کی۔

اس واقعے کے بعد میرا کلاءینٹ اپنے بیٹے سید غلام عباس شاہ کو اپنی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد سے بھی عاق کرچکا ہے۔میرے کلاءینٹ نےایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اورایس ایچ اوتھانہ سرسید کوبھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔عدالت دونوں میاں بیوی کےخلاف ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2013 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 10 کراچی سینٹرل نے دونوں میاں بیوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوے ایس ایچ او تھانہ سرسید کو حکم دیا کہ دونوں میاں بیوی کو پابند کرکے مورخہ 26.6.25 کو عدالت میں پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں