54

46 لاکھ روپےسےزائد کاچیک پاکستان کی پہلی ویمن باکسرعالیہ سومروکےحوالےکردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے46 لاکھ روپےسےزائد کاچیک پاکستان کی پہلی ویمن باکسرعالیہ سومروکےحوالےکردیا-وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ و وزیر کھیل محمد بخش مھر کی خصوصی ہدایت پر اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار کے دفتر لیاری پہنچ گئے-

اراکین اسمبلی شازیہ کریم سنگھار، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق اوراسد نبیل گبول کے ہمراہ باکسر عالیہ سومرو سے لیاری میں ملاقات-وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر اراکین اسمبلی اور ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نےچیک عالیہ سومرو کےحوالے کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچےکو بہتربنانےپر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے-پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے عالیہ سومرو کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سندھ کےنوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،جسے صحیح مواقع فراہم کرکےبین الاقوامی سطح پرلایاجاسکتا ہے-کھیلوں کی ترقی کے لیے نہ صرف مالی معاونت فراہم کر رہےہیں بلکہ نئے کھیلوں کےمیدان،اکیڈمیاں اور تربیت گاہیں بھی قائم کررہی ہے-سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے-تاکہ گراس روٹ سطح سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کیا جا سکے-
رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار

عالیہ سومرونےاپنی محنت،لگن،اورقابلیت سےیہ ثابت کردیا ہے کہ ہماری بیٹیاں کسی بھی شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں-

محکمہ کھیل خواتین کھلاڑیوں کومضبوط بنانے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیےپرعزم ہے-سندھ حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی-ایسے اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کم ہونگی بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کومزیدنکھارسکیں گےاورعالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

باکسر عالیہ سومرو نے مالی معاونت کرنے پر سندھ حکومت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شازیہ جریم سنگھار و دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں