47

موٹروے M-4 پربدھلہ روڈپربس اور ٹریلرمیں تصادم ہوگیا

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے M-4 پربدھلہ روڈ 19 کسی کے قریب موٹروے پر بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا-بس فصیل آباد سے راجن پور جا رہی تھی-متعدد افراد زخمی اور ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا-

موجود لوگوں کے مطابق صبح اے سی بس نے ٹریلر کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے ٹریلر بھی الٹ گیا اور بس میں موجود متعدد افراد زخمی ہیں-ریسکیو نے فوری طور پر بس اور ٹریلر میں پھنسے ہوئے افراد اور زخمیوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا-

اس حادثےمیں11افراد شدید زخمی اورسات افراد کوموقع پہ ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شخص موقع پہ جان بحق ہوگیا-شدیدزخمیوں اور جاں بحق شخص کو ریسکیو 1122 اور FWOایف ڈبلیو ایمبولینسوں کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں