کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کا اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ پر کامیاب چھاپہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی جناب معین الدین احمد وانی صاحب کو حساس ادارہ سے موصول ھونے والی اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ASo سید محمد رضا نقوی صاحب کے احکامات پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ ASO محترمہ بسمہ جتوئی صاحبہ کی سربراھی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملہ نے اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ، صدر، کراچی میں قائم دکان نما گودام پر کامیاب چھاپہ مار کاراوائی کی گئی-

چھاپہ میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ASO کراچی کے عملہ نے 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ائر پوڈز اپنی تحویل میں کے کر ضبط کئے ہیں-ضبط شدہ اشیاء میں بھارتی ساختہ ( indian origan ) اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں-

حکومت پاکستان نے انڈین ساختہ کسی بھی قسم کی اشیاء امپورٹ کرنے پرپابندی عائد کی ھوئی ھے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ھے کہ یہ اشیاء غیرقانونی طریقہ سے اسمگلڈ کی گئی ہیں-ضبط شدہ اشیاء کو ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ھے

تفتیش جارھی ھے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ کس طرح ممنوعہ انڈین ساختہ اشیاء یہاں تک پہنچیں تاکہ اس اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کا تعین کرکے کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکے اور قرار واقحی مروجہ قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے

اس سے قبل بھی فروری 2025 میں اسٹار سٹی مال پر چھاپہ مار کاراوائی میں بڑی تعداد میں انڈین اوریجن موبائل فون ، ٹیبلیٹس،آئی پیڈ اور گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کر کےضبط کی گئی تھیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں