کراچی (ایچ آراین ڈبلیو مرتضیٰ وہاب میئر کراچی نے آج ایمریس مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم تاریخی ایمپریس مارکیٹ میں موجود ہیں
1857 میں انگریزوں کی حکومت میں بغاوت کرنے والوں کو یہاں سزا دی گئی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی نے آج سے دو سال قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا تھا
ہم نے فیصلہ کیا تھا اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے ، پچھلے دو سالوں میں بڑے مشکل فیصلے کرنا پڑے ، کراچی والوں کی مدد سے بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہوئے
فریئر ہال ، خالق دینا ہال اور ڈینسو ہال کو تزئین و آرائش کے کام عوام کے لیے کھولا ، ہوتی مارکیٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا ہے
رواں چھ مزید بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کی تزئین و آرائش کا کام کرینگے ، سول لائنز ،پاپوش اور لی مارکیٹ کو بہتر کرینگے ، لوگوں کو بتائیں گے کراچی کتنا شاندار تھا، یورپ میں چائنہ کٹنگ نہیں ہوتی وہ ورثے کو محفوظ کرتے ہیں
ایمپریس مارکیٹ میں ہم نے پارکنگ کے مسئلے کو حل کیا ، ماضی کے میئر کہتے تھے کے ایم سی کے وسائل نہیں ، چار سو گاڑیوں اور ڈیرھ سو موٹر سائیکل کی یہاں ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ ہو سکتی ہے
ایمپریس مارکیٹ کے گوشت سیکشن کا برا حال تھا ، ہم نے گوشت سیکشن کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ، ایمپریس مارکیٹ کے خالی حصے کی ہم نے تزئین و آرائش کی ، 29 اسٹال بنائے گئے گوشت کا کاروبار کرنے والے اس مستفید ہونگے
ایمپریس مارکیٹ کے دوسرے حصے کی بھی تزئین و آرائش کرینگے ، ایمپریس مارکیٹ کے گھڑیال کو بھی درست کیا جائے گا ، ہم سب مافیاز سے لڑ رہے ہیں
ماضی میں مافیاز سے معافی مانگ کر لوگ سر جھکا لیتے تھے ، ہم نہیں چاہتے کسی کا کاروبار خراب ہو چاہتے ہیں چیزیں بہتر ہوں
گاڑیوں کی پارکنگ بنا دی گئی پھر بھی باہر گاڑیاں گھڑی ہو رہی ہیں چاہتا ہوں میڈیا ایکسپوز کرے ، ہم کارروائی کرتے ہیں تو ہمارے اوپر الزامات لگنا شروع ہو جاتے ہیں
شاہراہ بھٹو کے دوسرے فیز کا افتتاح کل وزیر اعلیٰ نے کل کر دیا ہے ، 31 دسمبر 2025 تک شاہراہ بھٹو تک کا کاٹھور تک کا پورشن مکمل ہو جائے گا
مرغی خانے ، کورنگی کازوے اور جام صادق برج پر کام چل رہا ہے ، کریم آباد انڈر پاس پر بھی کام چل رہا ہے ، حب ڈیم کی نئی کینال کا 14 اگست کو افتتاح کرینگے


