55

ملک کی 95 فیصد آبادی ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ملک کی 95 فیصد آبادی ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں، چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، صرف 5فیصد آبادی کے پاس دولت ہے، ٹاپ 1 فیصد گھرانوں کی سالانہ اوسط آمدنی 1 کروڑ آمدنی سالانہ ہے۔

چیئر مین ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں امیر گھرانوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہے، ان پانچ فیصد لوگوں کے ذمے 1700 ارب روپے ٹیکس واجبات بنتے ہیں، یہ لوگ سالانہ صرف 499 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں اور 1233 ارب روپے نہیں دیتے

ملک میں غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کی بجائے امیر طبقے سے زیادہ ٹیکس لینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں