کراچی(ایچ آراین بلیو)وفاق نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے-وفاق نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کردیا-باقی تینوں صوبوں کو تمام منصوبے بجٹ سمیت دے دیے لیکن سندھ کو نہیں دیے-کہتے ہیں کمپنی بنا کر اسلام آباد سے سندھ کے منصوبے چلائیں گے-میں نے واضح کیا کہ یہ تم سے نہیں ہوگا-سندھ کو آپ کالونی کی طرح نہیں چلا سکتے-
اگر تمام منصوبے سندھ کو ٹرانسفر نہیں ہوئے تو بجٹ پر پیپلزپارٹی کا ووٹ نہیں ملےگا-وفاق نے یہ فیصلہ چائنا کٹنگ والوں کے کہنے پر کیا ہے-وفاق سندھ سے سوتیلوں جیسا سلوک نہ کرے-اگر آپ سوتیلوں جیسا سلوک کریں گے تو ہم بھی اپنا حق لینا جانتے ہیں-شاہراہ بھٹو کے بارے میں عجیب عجیب باتیں پھیلائی جا رہی ہیں-کوئی پستل لے کر آیا اور بتایا کہ ڈاکو یہاں بیٹھے تھے اور وہ بھاگ گئے-ہم بندرگاہ سے قیوم آباد تک لنک روڈ بھی بنانا چاہتے ہیں-کراچی کی تاجر برادری اس میں بھرپور تعاون کر رہی ہے-


